وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے ٹیم کو اعتماد کے ساتھ کھیلنے اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔
Best wishes to the ‘Men in Green’ 🇵🇰 as they take the field in Colombo today. Play with confidence and give it your best.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 15, 2026
انہوں نے کھلاڑیوں سے کہاکہ میدان میں بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ کھیلیں اور قومی پرچم کا وقار بلند کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا اہم میچ اس وقت سری لنکا میں جاری ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھارت کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔













