انیل امبانی کے جیفری ایپسٹین سے رابطوں کے انکشاف پر کانگریس نے سوالات اٹھا دیے

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے ارب پتی بزنس مین انیل امبانی اور جیفری ایپسٹین کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوالات اٹھا دیے۔

مزید پڑھیں: ’ایک لمبی سویڈش سنہرے بالوں والی خاتون‘، انیل امبانی کی جیفری ایپسٹین سے فرمائش کا انکشاف

انیل امبانی اور جیفری ایپسٹین کے درمیان ہونے والی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں نے کاروبار کی مالی معاونت سے لے کر دفاعی شعبے میں تجارتی امور تک مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ یہ تفصیلات امریکی محکمہ انصاف کی جاری کردہ فائلز میں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 اپریل 2019 کو انیل امبانی نے جیفری ایپسٹین کو میسج پر لکھا: ’آپ کارپوریٹ سطح پر مالی معاونت کیسے کر سکتے ہیں؟‘

جیفری ایپسٹین اور بھارتی صنعتکار کے درمیان کئی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں نے مجرم کے پرتعیش گھر میں ڈنر کے دوران ملاقات کی اور کاروباری امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک موقع پر جیفری ایپسٹین نے انیل امبانی کو خبردار کیاکہ ان کی شہرت کے حوالے سے خطرات موجود ہیں، لیکن پھر کہا: ’میرے گھر میں بہت سے مالی ماہرین موجود ہیں۔ آپ لطف اٹھائیں گے۔ اگر گوگل کا مسئلہ ہو تو کئی وزرا اس کو ختم کر دیں گے۔‘

دستاویزات کے مطابق جیفری ایپسٹین نے انیل امبانی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر کافی وقت صرف کیا۔ ان کے پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ان پر مقدمہ چلائے جانے سے چند ماہ قبل دونوں کے درمیان قریبی رابطہ موجود تھا۔

ایک پیغام میں انیل امبانی نے لکھا: ’آپ کس کی تجویز کریں گے؟ جیفری ایپسٹین نے جواب دیا: ’ایک لمبی سویڈش سنہری بالوں والی خاتون، تاکہ ملاقات دلچسپ ہو جائے۔‘ امبانی جواب میں کہتے ہیں اس کا انتظام کریں۔

جیفری ایپسٹین کے ساتھ انیل امبانی کے رابطوں پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر انیل امبانی کا نام جیفری ایپسٹین فائلز میں نمایاں ہے تو وہ جیل میں کیوں نہیں۔

مزید پڑھیں: شیطان نہیں ہوں، پاکستان اور انڈیا میں پولیو مہم کو فنڈز دیے تھے، جیفری ایپسٹین کا انٹرویو میں دعویٰ

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے وفاقی وزیر ہردیپ سنگھ پر بھی تنقید کی، تاہم وفاقی وزیر نے تمام الزامات کی تردید کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ