فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے واجد علی نامی مسافر کو جنوبی کوریا جانے کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔
مسافر واجد علی تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے پر سفر کرنے والا تھا، لیکن تفصیلی پروفائلنگ کے دوران مشکوک قرار پایا۔ اس کی ٹکٹنگ پیٹرن، کیش ادائیگیاں اور ایجنٹس کے ساتھ رابطے سے منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔
مزید پڑھیں: آپ کی پی ڈی ایف فائلز اب بولیں گی، ایڈوبی نے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا
نیٹ ورک میں شامل افراد میں بشیر، مشیر، وسیم اور ذاکر کے نام بھی سامنے آئے۔ قابل ذکر ہے کہ واجد علی کو گزشتہ روز بھی ناکافی فنڈز اور غیر تسلی بخش وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کیا جا چکا تھا۔
دوسری کوشش میں مسافر کے موبائل فون سے ایجنٹس کے ساتھ چیٹس اور جنوبی کوریا روانگی کی تفصیلات برآمد ہوئیں۔ اس دوران جنوبی کوریا کا مشکوک ویزا بھی برآمد کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق، مسافر نے 28 لاکھ روپے میں جنوبی کوریا جانے کا معاہدہ کیا تھا، جس میں 3 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے گئے اور بقیہ رقم وہاں پہنچ کر ادا کرنی تھی۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کا بڑا ایکشن، کراچی سے ملائیشیا جانے والے 23 مسافر آف لوڈ
مسافر کو آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے ہمیشہ قانونی اور محفوظ ذرائع اختیار کریں تاکہ انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بچا جا سکے۔












