قومی کرکٹر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک کا سامنا کیا جب میری شادی کامیاب نہ ہو سکی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود اُس دور نے مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں عطا کیں، یعنی میرے بچے۔ میں ان سے لفظوں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں، اور یہ محبت کبھی کم نہیں ہوگی۔
عماد وسیم نے کہاکہ میں ضرورت سے زیادہ عرصہ تک امید کا دامن تھامے رہا اور اُن چیزوں کو بچانے کی کوشش کرتا رہا جو میرے لیے سب سے زیادہ اہم تھیں۔ اس دوران میں نے کچھ ایسے فیصلے کیے جن پر مجھے افسوس ہے۔
’میری تاخیر اور خاموشی نے ایک ایسی صورتحال پیدا کی جس میں ایک بے گناہ شخص کو ناحق تنقید اور فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وہ مستحق نہیں تھی۔ میں اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور سچے دل سے اس بوجھ کو تسلیم کرتا ہوں۔‘
انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل اور اپنے والدین کی رہنمائی سے میں نے اب نائلہ سے شادی کر لی ہے۔ یہ قدم سوچ سمجھ کر اور واضح ارادے کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تاکہ ایک ایسی زندگی کی بنیاد رکھی جا سکے جو سکون، استحکام اور باہمی احترام پر قائم ہو۔
انہوں نے لکھا کہ نائلہ نے میری زندگی میں ٹھہراؤ، وقار اور مضبوطی پیدا کی ہے، اور میں اپنے اس فیصلے پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ کرکٹر عماد وسیم نے چند ماہ قبل اپنی پہلی بیوی ثانیہ عاشق کو طلاق دی تھی۔
مزید پڑھیں: عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق میں علیحدگی، طلاق کا سبب بننے والی نائلہ راجہ کون ہیں؟
ثانیہ عاشق نے اس وقت عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجا کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی وجہ سے ہمارے رشتے میں خلل آیا ہے۔














