آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کی غیر معیاری رہائش، ’ذمہ داروں کو لازمی سزا ملنی چاہیے‘

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دی جانے والی غیرمعیاری رہائش کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کیا گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک ہی کمرے میں ٹھہرایا گیا جس میں متعدد بیڈ لفے ہوئے تھے۔

وائرل ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور قومی ٹیم کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کو مناسب رہائش اور سہولیات فراہم کرنا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے۔

صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ افسوسناک اور شرمناک مناظر، قومی کھیل کے ساتھ ایسا کھلواڑ۔

ثنا اللہ خان نے لکھا کہ قومی کھیل کی قومی ٹیم کے ساتھ ایسا سلوک۔ اس کے ذمہ داروں کو لازمی سزا ملنی چاہیے اور ملک کا نام خراب کرنے والوں کے نام بھی قوم کو بتائے جائیں۔

نوید ستی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کے ساتھ جو کیا اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو آسٹریلیا میں فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کیلئے ہاکی فیڈریشن کو1 کروڑ سے زائد رقم دی تھی۔ لیکن اس کے برعکس ٹیم کو سہولتیں صفر ملیں۔ دوسری جانب پی ایچ ایف نے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ