سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس خلیل الرحمان خان انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر عدالتی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے دیگر معزز ججز نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
عدلیہ کے لیے خدمات پر خراجِ تحسین
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں مرحوم جسٹس خلیل الرحمان خان کی عدلیہ کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مرحوم نے اپنے دورِ ملازمت میں دیانت، اصول پسندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔













