پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فیملی ممبران کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
بڑی ڈویلپمنٹ
بشریٰ بی بی کی فیملی ملاقات کے لیے جیل کے اندر چلی گئی ہے
انشاء اللہ بشریٰ بی بی اپنی فیملی کو عمران خان کی موجودہ صورتحال کا ممکنہ طور پر ضرور بتائیں گی— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) February 17, 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرالنسا اور فیملی کے دیگر ارکان ملاقات کے لیے جیل کے اندر چلے گئے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا سمیت کسی کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل سکی۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بند ہے، چند روز قبل سپریم کورٹ کے حکم پر وکیل سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، جس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔













