بنگلا دیش: شفیق الرحمان قائد حزب اختلاف، عبداللہ طاہر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر، ناہید اسلام چیف وہپ نامزد

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلا دیش کی جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰان کو 13ویں قومی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف کے طور پر نامزد کردیا گیا ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق، جماعت اسلامی کے نائب امیر سید عبداللہ محمد طاہر کو ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن جبکہ جماعت کی قیادت میں قائم 11 جماعتی اتحاد کی اتحادی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام کو اپوزیشن چیف وہپ کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں نئی سیاسی صف بندی، جماعتِ اسلامی کا پرامن اپوزیشن کا اعلان

آج دوپہر جماعت اسلامی کے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے رکنیت کا حلف اٹھایا اور بعد ازاں آئینی اصلاحات کونسل کے ارکان کے طور پر بھی حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریبات جاتیا سنگسد بھون میں منعقد ہوئیں جہاں چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: یورپی یونین کے چیف آبزرور کی ووٹرز کی مثبت شرکت کی تعریف

حلف برداری کے بعد 11 جماعتی اتحاد کے ارکان نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں شفیق الرحمٰن کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا، جس میں قائد حزب اختلاف، ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن اور چیف وہپ کے عہدوں کے لیے نامزدگیاں کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ