وزیراعظم نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفی مسترد کردیا، کام جاری رکھنے کی ہدایت

منگل 29 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کا بطور وزیرقانون استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام لے کر وفاقی وزرا کے وفد کی اسلام آباد میں سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کی رہائش گاہ پہنچے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر مشتمل وفد نے اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات کی اور انہیں استعفیٰ واپس لینے پر منانے کی کوشش بھی کی۔

وفاقی وزرا کے وفد نے اعظم نزیر تارڑ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ’شہباز شریف نے استعفیٰ مسترد کر کے آپ کو وزیرقانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، لہذا آپ اپنا کام جاری رکھیں‘۔
وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر اعظم نزیر تارڑ بدھ کو وزیر قانون کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ جس کے بعد سردار ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی جو کبھی سیاحوں کے لیے پرکشش شہر ہوا کرتا تھا اب اسے تندور سے کیوں تشبیہ دی جا رہی ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

8 فروری: نوجوان بسنت منائیں گے یا ہڑتال کریں گے؟

’پولیس میں بھرتی ہوکر دہشتگردوں سے بابا کا بدلہ لوں گی‘، کوئٹہ کے شہید پولیس اہلکار کی ننھی بیٹی کا عزم

ویڈیو

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

8 فروری: نوجوان بسنت منائیں گے یا ہڑتال کریں گے؟

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے