ہاکی فیڈریشن بحران: بدانتظامی کا نوٹس، محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر تعینات کر دیا گیا

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بدانتظامی کے نوٹس کے بعد سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

سابق صدر کا استعفیٰ منظور کرنے کے ساتھ وزیراعظم نے فیڈریشن میں انتخابات کرانے کی ہدایت بھی کی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے متعلق پی ایس بی کی تحقیقاتی رپورٹ میں بھی فیڈریشن کو قصور وار قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بھی مستعفی ہوگئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کے دفتر کو ارسال کی، جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو آسٹریلیا میں بدانتظامی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیم کو 2 فروری کو لاہور سے روانہ ہونا تھا اور 4 فروری کو ہوبارٹ پہنچنا تھا، لیکن ویزا درخواستوں میں تاخیر اور غلطیوں کی وجہ سے شیڈول پرواز منسوخ ہوگئی۔

نئے ٹکٹس بنوانے پر پی ایس بی نے 2 کروڑ 71 لاکھ روپے اضافی خرچ برداشت کیا، جبکہ ویزا پراسیس میں مزید 97 لاکھ روپے کا مالی بوجھ بھی پی ایس بی نے اٹھایا۔ آسٹریلیا میں ٹیم کی رہائش کے لیے 49 ہزار 280 ڈالر پیشگی فراہم کیے گئے، لیکن ٹیم کو ڈبل ٹری بائی ہلٹن ہوٹل میں قیام نہ دیا گیا، جس کے لیے رقم پہلے ہی جاری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وی ایکسکلوسیو: لائف ٹائم پابندی بھی لگ جائے تو سچ کہتا رہوں گا، شہباز سینیئر کو عہدے سے ہٹایا جائے، کپتان ہاکی ٹیم عماد بٹ

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو یومیہ 115 امریکی ڈالر فی کس الاؤنس بھی دیا گیا، جبکہ دیگر اخراجات کے لیے تقریباً 3 ہزار امریکی ڈالر فراہم کیے گئے۔ پاکستان ہاکی ٹیم 5 فروری کو روانہ ہوئی اور 7 فروری کو ہوبارٹ پہنچی، جس دوران 6 سے 14 فروری تک ٹیم کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈریشن میں بدانتظامی کا نوٹس لیتے ہوئے محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر تعینات کیا اور فیڈریشن میں انتخابات کرانے کی ہدایت دی، تاکہ ہاکی کے معاملات شفاف انداز میں چلائے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کی ہاکی کھلاڑیوں سے ملاقات، مکمل تعاون اور فوری اقدامات کا اعلان

علما کرام کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، امن اور مکالمے پر زور

عمران خان سے نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے نہ ہوگی، حکومت کی پیشکش میثاقِ استحکامِ پاکستان ہے، رانا ثنا اللہ

پاکستان اور امریکا کا روزویلٹ ہوٹل سے متعلق اہم معاہدہ

عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونے چاہی، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

رمضان ایک نئی شروعات اور ایک نئی امید کا مہینہ

غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن، وزیراعظم شہباز شریف کا بورڈ آف پیس سے خطاب

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ

دوراہے پر کھڑی تحریک انصاف