وزیرِاعظم شہباز شریف کا دورۂ امریکا جاری ہے جہاں انہوں نے واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی جبکہ ماحول خوشگوار اور غیر رسمی گرمجوشی سے بھرپور رہا۔
مزید پڑھیں: غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا دورہء امریکا
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کی واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں۔@Aadiiroy2 @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/SujPdIlcow— Media Talk (@mediatalk922) February 20, 2026
وزیرِ اعظم نے بحرین کے فرمانروا، شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی امن کے امور زیرِ بحث آئے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر اجلاس میں شریک ہیں۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف واشنگٹن میں ہونے والے بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے
حکومتی ذرائع کے مطابق اس فورم میں پاکستان کی شمولیت غزہ میں امن کے قیام، تعمیرِ نو کی کوششوں اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ یہ دورہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔














