ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نو تعینات ایڈہاک صدر محیی الدین وانی نے قومی کھیل کو دوبارہ عروج پر لے جانے کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان کر دیا۔

اپنے پہلے پالیسی بیان میں انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ہاکی کی بحالی اور مضبوطی کے لیے عملی اقدامات فوری طور پر شروع کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو مستحکم کرنے، اعتماد کی بحالی اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل پر کام جاری ہے۔ ان کے مطابق قلیل مدتی حکمتِ عملی کے تحت فوری نوعیت کے مسائل حل کیے جائیں گے، جبکہ درمیانی مدت میں ایک واضح اور مؤثر اسٹریٹجک وژن تیار کیا جائے گا۔

کوچنگ، تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور

ایڈہاک صدر نے کہا کہ کوچنگ اور تربیتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کی جائے گی تاکہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

انہوں نے مزید بتایا کہ گورننس کو بہتر بنایا جائے گا اور وسائل کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی معاونت کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری قائم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو صرف اپنی تربیت اور میچز پر توجہ دینے کا موقع دیا جائے گا، جبکہ انتظامی معاملات فیڈریشن خود سنبھالے گی۔

شفاف انتخابات اور جمہوری انتقالِ اقتدار کا اعلان

ایڈہاک صدر نے اعلان کیا کہ نئی قیادت کے انتخاب کے لیے شفاف انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ جمہوری انداز میں اختیارات کی منتقلی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان عماد بٹ پر پابندی لگانے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی مستعفی

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی ٹیم کے کپتان حماد بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق شفافیت اور انصاف فیڈریشن کے ہر فیصلے کی بنیاد ہوں گے۔

وزیراعظم کے اعتماد پر اظہارِ تشکر

انہوں نے معزز وزیراعظم کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے قومی کھیل کو دوبارہ عروج دلانے کے لیے متحد ہیں۔

انہوں نے کھلاڑیوں، حکام اور شائقینِ ہاکی سے اپیل کی کہ وہ مل کر پاکستان کی ہاکی کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟