آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل کا بدلہ لے لیا۔
احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر نے 63 رنز اور ڈیوالڈ بریوس نے 45 رنز بنائے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کے لیے اہم شراکت دی۔
South Africa defeated India by a huge 76 runs in the Super 8 match of the T20 World Cup 2026. India 111 all out in response to South Africa's 187 runs. pic.twitter.com/DKfsamUJXz
— CricFollow (@CricFollow56) February 22, 2026
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شیوم دوبے 42 رنز کے ساتھ ٹاپ بیٹر رہے، جبکہ ہاردک پانڈیا 18 رنز بنا سکے۔ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکے۔
جنوبی افریقہ کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، مارکو یانسن نے 4، کیشو مہاراج نے 3 اور کاربن بوش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی مسلسل 12 میچوں کی فتح کا سلسلہ اس شکست کے ساتھ ختم ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: بارش نے پاکستان نیوزی لینڈ میچ دھو ڈالا، سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ ہوگئی
اب بھارت اپنا اگلا میچ 26 فروری کو زمبابوے سے کھیلے گا، جبکہ جنوبی افریقہ اسی روز ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہوگی۔ یہ فتح جنوبی افریقہ کے لیے نہ صرف اہم ہے بلکہ گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل کا حساب بھی چکتا کرتی ہے۔












