زارا نور عباس اور سجل علی کی دوستی ختم؟ اداکارہ نے راز فاش کردیا

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی اور دوستی ختم ہونے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں میزبان احمد علی بٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سجل علی سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔ میزبان نے سوال کیا کہ سجل کیسی ہیں اور آپ نے ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں کی؟ جس پر زارا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا الحمداللہ وہ اچھی ہیں اور ہم نے ابھی بات کی ہے۔ اس پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’یہ جھوٹ ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)

زارا نور عباس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر یہ سوچتے ہیں کہ اگر دو افراد نے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تو وہ ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے حالانکہ ایسا ضروری نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ہمیشہ میرے بارے میں منفی باتیں کرتے ہیں اور یہاں ہر کوئی ہر کسی کے بارے میں بات کرتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا اور خاص طور پر انڈسٹری میں جب آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں یا نہیں۔

زارا نور عباس نے بتایا کہ ان کے دوستوں کے کئی گروپس تھے اور وہ ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھیں، لیکن اسد مجھے تنبیہ کرتے تھے اب سمجھ آیا کہ اسد ہمیشہ صحیح کہتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟