مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی دیکھ بھال کرنے والے سرکاری ادارے نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں وہیل چیئر کے ذریعے معاونت فراہم کرنے والے کارکنوں کی تربیت کے پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق میرا مہمان پروگرام زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے اور مسجد الحرام میں عملی کارکردگی کو مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس پروگرام کا مقصد جدید عملی طریقہ کار کو فروغ دینا ہے تاکہ عبادت گزاروں کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے، حفاظتی معیار بلند ہوں، خطرات میں کمی آئے اور رش کے دنوں میں ہجوم کو منظم انداز میں سنبھالا جا سکے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا
پہلے مرحلے کے دوران 12 دن میں مجموعی طور پر 49 تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں، جن میں 24 صبح اور 25 شام کے اوقات میں ہوئیں۔ ان نشستوں سے وہیل چیئر خدمات انجام دینے والے 5 ہزار 200 افراد نے استفادہ کیا۔
ادارے کے مطابق تربیت میں ابلاغی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ عملی مشق کو بھی شامل رکھا گیا تاکہ خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب: رمضان میں کھجوروں کی طلب میں اضافہ
بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام مسجد الحرام میں خدمات کے نظام کو مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جو عبادت گزاروں کے روحانی تجربے کو بہتر بنانے اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔












