ذاتی معالجوں کی عدم موجودگی میں عمران خان کا طبی معائنہ غیرشفاف ہے، اپوزیشن کی شدید مذمت

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنے کے حوالے سے ہونے والے حالیہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تحریک کے بیان کے مطابق عمران خان کا رات کے اندھیرے میں، خاندان اور ذاتی معالجین کی موجودگی کے بغیر طبی معائنہ اور پروسیجر کیا گیا، جو نہ صرف غیر شفاف تھا بلکہ ایک سابق وزیراعظم کے بنیادی انسانی اور قانونی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میڈیکل ٹیم کا دورہ اڈیالہ جیل، عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار

بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی زیرِ حراست شخص کو، خصوصاً سابق منتخب وزیراعظم کو یہ حق حاصل ہے کہ اُن کے طبی معائنے اور علاج کے دوران اہلِ خانہ اور معتمد ذاتی ڈاکٹرز موجود ہوں، تاکہ شفافیت، اعتماد اور درست طبی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تحریک نے واضح کیا کہ اس عمل سے قبل قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی کسی پیشگی اطلاع دی گئی۔ تحریک کے مرکزی رہنما، بشمول محمود خان اچکزئی، اس اقدام سے لاعلم تھے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف کا دوسرا انجیکشن بھی لگا دیا گیا، پمز نے تصدیق کردی

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا علاج فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال، اسلام آباد میں اُن کے ذاتی معالجین اور خاندان کی موجودگی میں کیا جائے تاکہ صحت کے تمام خدشات دور ہوں اور مکمل شفافیت قائم رہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس غیر ذمہ دارانہ عمل کی فوری وضاحت ضروری ہے اور آئندہ ایسے اقدامات کے دوران قانونی تقاضوں اور بنیادی حقوق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟