یاد رہے کہ اس سے قبل سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا مقابلہ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا، جبکہ انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دی تھی، دو میچز میں کامیابی کے بعد انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹس مرحلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، انگلینڈ نے 165 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان باہر ہوا تو کیا تب بھی سیمی فائنل کولمبو میں کھیلا جاسکتا ہے؟
پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ بابر اعظم اور فخر زمان نے بالترتیب 25، 25 رنز اسکور کیے۔ شاداب خان نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 3 جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور صرف 17 رنز پر 2 اہم وکٹیں گر گئیں، تاہم کپتان ہیري بروک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 100 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد نواز اور عثمان طارق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیکن وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: سپر ایٹ مرحلے میں سیمی فائنل کی دوڑ، ٹیموں کی پوزیشن واضح
اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوررز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابراعظم ہیں، جو 25 رنز بناسکے، صاحبزادہ فرحان 63، فخرزمان 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عثمان خان 8 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی 2 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان مرزا ناٹ آؤٹ رہے، شاداب خان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے 4 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیمی اوورٹن نے 3 اوورز میں 2 وکٹیں اور لیام ڈوسن نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کے بیٹسمینوں کو مشکلات میں ڈالا۔ دیگر بولرز میں عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست، ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی بقا خطرے میں












