پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف جاری منفی سوشل میڈیا مہم کی مذمت کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس ہینڈل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف نازیبا اور بے بنیاد الزامات پر مبنی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، جو قابل مذمت ہے۔
We condemn in the strongest possible terms the vile, filthy and shameless smear campaign being run against CM Maryam Nawaz Sharif. When political opponents fail on performance, they stoop to character assassination and gutter-level propaganda.
This toxic PTI mindset, nurtured…
— PMLN (@pmln_org) February 24, 2026
بیان میں کہا گیا کہ جب سیاسی مخالفین کارکردگی کے میدان میں مقابلہ نہیں کر پاتے تو وہ کردار کشی اور جھوٹے الزامات کا سہارا لیتے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ یہ طرزِ سیاست پاکستان تحریک انصاف کے اس بیانیے کی عکاسی کرتا ہے جو عمران خان کی قیادت میں پروان چڑھا، جہاں حقائق اور حکمرانی کے بجائے الزامات اور اشتعال انگیزی کو ترجیح دی جاتی ہے۔
بیان میں سیاسی مخالفین کو چیلنج کیا گیا کہ اگر ان کے پاس کوئی مؤثر دلیل یا کارکردگی ہے تو وہ اسی بنیاد پر مقابلہ کریں۔
دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی مریم نواز کے خلاف مہم چلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جہاز پر تنقید کے چکر میں سیاسی مخالفین اپنی اوقات اور تربیت دکھا رہے ہیں۔
جہاز پہ تنقید کے چکر میں اپنی اوقات اور تربیت دکھا دی نا،گٹر جماعت،گٹر ذہنیت کے یو ٹیومر،جو اس ملک اور سوسائٹی کو ناسور کی طرح چمٹ گئے ہیں،مجال ہے جو کسی بنیادی حقوق کے علمبردار کو ہوش آیا ہو،میڈیا اور اسکے بڑے بڑے اینکرز کی صحافت،اقدار اور تجربے نے ذرا بھی جوش مارا ہو،انکی طرف… pic.twitter.com/SI3IWX8rMc
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 24, 2026
انہوں نے کہاکہ اس کردار کشی مہم کے دوران مجال ہے جو کسی بنیادی حقوق کے علمبردار کو ہوش آیا ہو، میڈیا اور اس کے بڑے بڑے اینکرز کی صحافت، اقدار اور تجربے نے ذرا بھی جوش نہیں مارا، ان کی طرف سے پرجوش سیگمنٹ کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پرائیویٹ جہاز خریدے جانے کے بعد صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔













