کوئٹہ میں خصوصی طلبہ کے لیے پہلی بار الگ امتحانی مرکز قائم، طلبہ کو آسان اور سازگار ماحول میسر

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں خصوصی بچوں کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی بار ایک خصوصی امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں خصوصی طلبہ کو ان کی ضروریات کے مطابق سہولیات، خصوصی عملہ اور آسان سوالیہ پرچے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس اقدام سے طلبہ میں اعتماد بڑھا ہے اور امتحان دینا ان کے لیے پہلے کی نسبت زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ کے عوام کے لیے خوشخبری، وفاقی حکومت نے معاشی اور تعلیمی ترقی کے لیے بڑے فیصلے کرلیے

یہ خصوصی امتحانی مرکز بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ اور بلوچستان ڈس ایبلڈ پرسن کمپلیکس اسپیشل ایجوکیشن کے باہمی تعاون سے قائم کیا گیا ہے، جہاں پہلی مرتبہ خصوصی طلبہ کے لیے الگ سینٹر، خصوصی نگرانی اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

کلاس نہم کی طالبہ حنیفہ جن کا تعلق شابو اسپیشل اسکول سے ہے، نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے انہیں عام طلبہ کے ساتھ مشترکہ امتحانی مراکز میں پرچہ دینا پڑتا تھا، جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اب خصوصی سینٹر میں اسپیشل ایجوکیشن اسٹاف موجود ہے جو سائن لینگویج کے ذریعے رہنمائی فراہم کرتا ہے، سوالات سمجھاتا ہے اور طلبہ کو اضافی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے امتحان دینا آسان ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے عام نصاب اور عام طرز کے سوالیہ پرچے ہوتے تھے، جنہیں حل کرنا خصوصی طلبہ کے لیے مشکل ہوتا تھا، تاہم اب بلوچستان بورڈ اور اسپیشل ایجوکیشن اسٹاف کے تعاون سے خصوصی نصاب اور خصوصی سوالیہ پرچے تیار کیے گئے ہیں، جن میں ایم سی کیوز اور دیگر آسان سوالات شامل ہیں، جو طلبہ کی صلاحیتوں کے مطابق ہیں۔

اس حوالے سے بلوچستان بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ ہارون خان نے بتایا کہ یہ اقدام حکومت بلوچستان کے وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد خصوصی بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کا نصاب بنیادی طور پر قومی نصاب کے مطابق ہوتا ہے، تاہم اسے ان کی صلاحیتوں اور ضروریات کے مطابق آسان بنایا جاتا ہے، جبکہ سوالیہ پرچے بھی اسی انداز میں ترتیب دیے جاتے ہیں تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس خصوصی امتحانی مرکز میں بلوچستان بھر سے خصوصی طلبہ امتحان دینے آتے ہیں اور مستقبل میں منصوبہ ہے کہ صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی ایسے مراکز قائم کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: ’ماڈرن پنجاب‘ کا تعلیمی روڈ میپ: سرکاری اسکولوں میں ہمہ جہت اصلاحات کی منظوری

تعلیمی حکام کے مطابق اس مرکز میں خصوصی تربیت یافتہ اور تجربہ کار عملہ تعینات کیا گیا ہے، جو طلبہ کو امتحان کے دوران مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

اس اقدام کا مقصد خصوصی بچوں کو خوداعتماد بنانا، انہیں مرکزی دھارے میں شامل کرنا اور مستقبل میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

طلبہ اور والدین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی امتحانی مرکز کے قیام سے خصوصی بچوں کے لیے تعلیم اور امتحان کا عمل زیادہ آسان اور مؤثر ہو گیا ہے، اور اس سے ان کی تعلیمی کارکردگی اور اعتماد میں نمایاں بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟