کرکٹر عبدالرزاق نے اہلیہ کے سامنے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کردی، ویڈیو وائرل

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نامور سابق کرکٹر اور آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی اہلیہ کے سامنے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کردی۔

عبدالرزاق اپنی اہلیہ عائشہ رزاق کے ساتھ حال ہی میں ندا یاسر کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی شادی اور کرکٹ کیئرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

دوران گفتگو سابق کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ چونکہ رزاق کرکٹ میں مصروف ہوتے تھے اس لیے بچوں کے اسکول اور پیرنٹس میٹنگ سے لے کر گروسریز اور گھر کے دیگر کام وہ ہی دیکھا کرتی تھیں اور اس بات کا خیال رکھتی تھیں کہ ہر چیز پرفیکٹ ہو۔

اہلیہ کی گفتگو کے دوران عبدالرزاق نے یکدم مذاق کیا اور کہا ’میں نے ان کو کئی مرتبہ کہا ہے کہ میں دوسری شادی کرلیتا ہوں، تمہارا ہاتھ بٹ جائے گا، اتنا تم کام کررہی ہو‘۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی گھر میں اہلیہ سے دوسری شادی کا کہتا ہوں تو جواب میری بیٹی کی طرف سے آجاتا ہے۔ اس موقع پر عبدالرزاق کی اہلیہ عائشہ نے کہا کہ بیٹی کا بس والد کو دیکھنا ہی کافی ہوتا ہے جبکہ بیٹا تھوڑا معصوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی

مزید گفتگو میں میزبان ندا یاسر نے عائشہ رزاق سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی عبدالرزاق کو سرپرائز دیا؟ جس پر عبدالرزاق نے ہنستے ہوئے کہا کہ ندا پوچھ رہی ہیں کہ کبھی دوسری شادی کا سرپرائز دیا ہے؟

رزاق کی بات پر ندا یاسر نے کہا کہ عماد وسیم کے بعد سب کی دوسری شادی کی خواہش کیوں جاگ رہی ہے؟ کوئی نامور شخصیت دوسری شادی کرلے تو آدمی فوراً شیر ہوجاتے ہیں۔ جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ ہر فرد کی زندگی اس کا اپنا معاملہ ہے اور صحیح یا غلط فیصلہ وقت ہی بتاتا ہے کسی کو اس میں مداخلت کا حق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟