10 ماہ کے دوران مچھلی کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ

بدھ 31 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.22 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کےمطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 406.09 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.22 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 349.42 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مقداری لحاظ سے اس مدت کے دوران مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 174703 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 131776 میٹرک ٹن تھا۔

اپریل 2023 میں مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 51.05 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 26.62 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں مچھلی اور مچھلی کے گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 40.32 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp