جاپان میں پیدائش کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ گئی

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان میں سال 2025 کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد کم ہو کر 7 لاکھ 5 ہزار 809 رہ گئی، جو سال 1899 میں ریکارڈ کا آغاز ہونے کے بعد سے اب تک کی کم ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کے شہنشاہ کی 66ویں سالگرہ: اسلام آباد سفارتخانے کی تقریب میں صدر زرداری مہمان خصوصی

جاپان کی وزارتِ صحت، محنت و بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ مسلسل دسویں سال ہے کہ پیدائش کی شرح نئی کم ترین حد تک پہنچی ہے۔
وزارت کے مطابق یہ تعداد، جس میں غیر ملکی شہریوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے بھی شامل ہیں سنہ 2024 کے مقابلے میں 2.1 فیصد کم ہے۔
جاپانی میڈیا کی پیشگوئی ہے کہ صرف جاپانی شہریوں کے ہاں ملک کے اندر پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد، جو جون میں جاری کی جائے گی، ممکنہ طور پر پہلی بار 6 لاکھ کی حد تک گر سکتی ہے۔
خبر رساں ادارے کیوڈو نیوز کے مطابق شرحِ پیدائش میں یہ کمی ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی معمر آبادی اور مہنگائی کے باعث بڑھتی لاگتِ زندگی کے تناظر میں بچوں کی پرورش سے متعلق خدشات کے سبب سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیے: جاپان میں عام انتخابات کے بعد ایشیائی منڈیوں میں ’ین‘ مضبوط

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2025 میں اموات کی تعداد 16 لاکھ 5 ہزار 654 ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح قدرتی آبادی میں کمی (پیدائشوں میں سے اموات منہا کرنے کے بعد) 8 لاکھ 99 ہزار 845 رہی جو ریکارڈ کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑی کمی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شرحِ پیدائش میں کمی کے رجحان کو اب تک مؤثر طور پر نہیں روکا جا سکا۔

مزید پڑھیں: پاک جاپان دوستی کے 74 سال: جاپانی سفیر نے اقتصادی و ثقافتی روابط کے فروغ کا روڈ میپ پیش کردیا
حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ نوجوان نسل کی آمدن میں اضافے اور بچوں والے خاندانوں کے لیے معاونت کو وسعت دینے سمیت مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس رجحان پر قابو پایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟