نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے غیرمتوقع افغان جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کی مناسب اور مؤثر کارروائی پر ترک وزیرِ خارجہ کو اعتماد میں لیا۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک گفتگو میں اسحاق ڈار نے خطے کی حالیہ صورتحال، خصوصاً پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation with Turkish Foreign Minister Hakan Fidan @HakanFidan, and exchange views on recent regional developments, particularly the situation between Pakistan and Afghanistan.… pic.twitter.com/9Pej9RtLo5
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) February 27, 2026
اس موقع پر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان نے غیرمتوقع افغان جارحیت کے ردعمل میں مناسب اور مؤثر کارروائی کی۔
جس کے تحت پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت فضائی آپریشنز انجام دے کر اپنی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا تحفظ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ وہ آنے والے حالات پر قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ ہر ممکن تعاون اور مشاورت جاری رکھی جا سکے۔













