آپریشن ’غضب للحق‘: افغان طالبان کو کس قدر نقصان اٹھانا پڑا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مسلح افواج نے ’آپریشن غضب للحق‘ کے دوران افغانستان میں سرگرم طالبان اور دیگر دہشتگردوں پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ فضائی اور زمینی کارروائی میں افغان طالبان کے 297 جنگجو ہلاک، 450 سے زائد زخمی، 89 چیک پوسٹس تباہ، 18 اہم پوسٹس قبضے میں، اور 135 ٹینک و مسلح گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں۔ افغانستان کے 29 مختلف مقامات کو مؤثر فضائی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ٹویٹر پر اس آپریشن کے نتائج کا خلاصہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی نے افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور پاکستان کی جانی و مالی تحفظ کی یقینی اقدامات کو عملی شکل دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی جارحیت کے جواب میں کی گئی اور ملک کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی ضروری تھی۔

وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا شرف زیدی نے بھی اس حوالے سے تفصیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران نہ صرف افغان طالبان بلکہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگردوں کو بھی بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی فضائی اور زمینی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے 89 چیک پوسٹس تباہ اور 18 اہم پوسٹس قبضے میں لی گئی ہیں، جبکہ 135 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔ شرف زیدی نے مزید کہا کہ 29 مقامات پر فضائی کارروائی کی گئی اور پاکستان کی فوری اور مؤثر ردعمل جارحیت کے جواب میں مسلسل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کشیدگی: خطے میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پاکستان میں استحکام، وجوہات کیا ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

سینٹ پیٹرک ڈے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی  آئرلینڈ کے عوام کو دلی مبارکباد

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کس نے بنوایا؟

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا