اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر شہریوں کی مدد کا بیڑا اٹھا لیا، کیا اب وارداتیں کم ہوجائیں گی؟

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھینا جھپٹی کی کارروائیوں میں مسلسل غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ عدم تحفظ کا احساس اس قدر بڑھ چکا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت  میں رہنے والے تمام شہری اپنی قیمتی اشیا بالخصوص مہنگے موبائل فون لے کر گھر سے نکلنے سے پہلے ایک ہزار بار سوچتے ہیں۔

چند برس پہلے تک وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائمز نہ ہونے کے برابر تھے۔ تاہم اب یہ شہر بھی رہزنوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ لوگوں کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ اپنے آپ کو کیسے محفوظ رکھیں؟ لوگوں کی اسی پریشانی کو بھانپتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر شہریوں کی مدد کا بیڑا اٹھا لیا۔

اسلام آباد پولیس ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘اسلام آباد کے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے، میں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ سب سے رابطے میں رہنے کے لیے استعمال کروں گا۔ آپ مجھے یہاں ٹیگ کر سکتے ہیں، میں آپ کی شکایات کا براہ راست جواب دوں گا اور یہ بھی یقینی بناؤں گا کہ ہر مسئلہ/شکایت حل ہو’۔


اس ٹویٹ کے جواب میں صارفین نے کافی دلچسپ بحث شروع کی،

نوید عباسی نے تو آتے ہی اپنی پہلی شکایت درج کردی

جواد خان نے اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسلام آباد کے ‘لوگ خوش قسمت ہیں جنہیں آپ جیسے افسر ملے


عبید قریشی نے امید کی ہے کہ اب گزشتہ کیسز بھی حل کیےجائیں گے

ڈاکٹر صبا عثمان نے تعریف کرتے ہوئے کہا،انتہائی قابل تعریف اور حوصلہ افزا قدم


یوسف خان نے کہا: شہزاد صاحب! آپ کی پولیس سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہے لیکن زمینی حقائق کے مطابق ایسا کچھ نہیں ہے، آج کل آپ کی پولیس نے لوٹنے کا نیا طریقہ واردات ایجاد کیا ہے


عباس احمد نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کیا


نقیب عباسی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ تھانے میں رشوت لینے والوں کے لیے بھی کوئی اقدام کیے جائیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp