سعودی عرب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کی ممتاز کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں بزنس کمیونٹی کے معزز اراکین، مختلف کمپنیوں کے CEOs، GMs اور انجینئرز شریک ہوئے جبکہ سعودی عرب کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمان بھی موجود تھے۔ تقریب کا مقصد کاروباری روابط کو فروغ دینا اور پاک-سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
افطار ڈنر کے دوران شرکا نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ افطار کے بعد نیٹ ورکنگ سیشن میں نئے مواقع اور ممکنہ شراکت داریوں پر گفتگو ہوئی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقاتوں نے اس شام کو یادگار بنا دیا۔
مقررین نے کہا کہ ایسے اجتماعات دونوں برادر ممالک کے درمیان کاروباری اور سماجی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس نوعیت کی مزید تقریبات کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔













