انتقام کو اپنا جائز حق اور فرض سمجھتے ہیں، ایرانی صدر کا ردعمل

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید، ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے پہلے بیان میں کہاکہ وہ انتقام کو ایران کا قانونی اور اخلاقی حق سمجھتے ہیں اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کو مسلمانوں کے خلاف کھلی جنگ تصور کیا جانا چاہیے۔

دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تعزیتی بیان میں آیت اللہ خامنہ ای کو عزم و استقلال کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ وہ گہری بصیرت اور راہِ حق پر ثابت قدمی کی نمایاں مثال تھے۔ عباس عراقچی کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای اپنے پیچھے عزت، حکمت اور استقامت کا ایک ایسا ورثہ چھوڑ گئے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اس سانحے کو بڑا قومی نقصان اور دل کو جھنجھوڑ دینے والا غم قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیاکہ جس مشن اور پرچم کو بلند کیا گیا تھا، اسے مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی پر ایک نظر

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد متبادل قیادت کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات

ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جارحیت، اپوزیشن نے مذمتی قرارداد منظور کرلی

ہرون گلوبل رِچ لسٹ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پھر امیر ترین افراد میں شامل

حکومت آزاد کشمیر کا وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کو اپنانے کا فیصلہ

طب میں مصنوعی ذہانت کا انقلاب، کیا ٹیکنالوجی لاعلاج بیماریوں کا علاج ڈھونڈ لے گی؟

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے