سعودی عرب کیخلاف مہم مسلم اُمہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، علامہ طاہر اشرفی

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بعض ناعاقبت اندیش اور لاعلم یوٹیوبرز اور نام نہاد صحافیوں کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کا مقصد مسلم اُمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ابتدا ہی سے ایران پر حملہ روکنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر دفاع خالد بن سلمان  نے متعدد امریکی حکام اور عالمِ اسلام کے قائدین سے مسلسل رابطے کیے اور سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، تاہم بعد ازاں امریکا اور اسرائیل  کی جانب سے ایران پر حملہ کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس ایران پر حملے کے بعد سب سے پہلے جس ملک نے اس کی مذمت کی، وہ سعودی عرب تھا۔

موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس مرتبہ پہلا میزائل سعودی دارالحکومت ریاض اور منطقۂ شرقیہ کی جانب داغا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ قوتیں مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایرانی صدر بھی اس سے قبل ولی عہد محمد بن سلمان کو مسلم اُمہ کا اہم رہنما قرار دے چکے ہیں جو اتحاد اور یکجہتی کے خواہاں ہیں۔

اختتام پر زور دیا گیا کہ پاکستان، ترکیہ سمیت دیگر اسلامی ممالک کو موجودہ حالات میں اتحاد و یکجہتی کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے اور اُن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے جو اُمہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

مشرق وسطیٰ کشیدگی: خطے میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پاکستان میں استحکام، وجوہات کیا ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

سینٹ پیٹرک ڈے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی  آئرلینڈ کے عوام کو دلی مبارکباد

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا