اداکار جیکی شروف کی بیٹی اور ٹائیگر شروف کی بہن کرشنا شروف نے ریئلٹی شو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک افغان ایم ایم اے فائٹر کے ساتھ ’لیو اِن ریلیشن شپ‘ میں ہیں۔ اگرچہ کرشنا نے شو میں اپنے پارٹنر کا نام نہیں لیا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ عبدال عظیم بادکشی ہیں۔
کرشنا نے بتایا کہ ان کی ملاقات ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی۔ بعد میں انہوں نے دیکھا کہ ان کے اب بوائے فرینڈ نے انسٹاگرام پر انہیں میسج کیا تھا۔ انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنے انسٹاگرام ڈی ایمز میں ان کا پروفائل دیکھا اور انہوں نے ’ہیلو‘ لکھا تھا۔ تو میں نے جواب دیا۔ لیکن انہوں نے فوراً میرا نمبر مانگ لیا۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کسی نے کبھی اتنے اعتماد کے ساتھ رابطہ نہیں کیا اور مجھے اعتماد پسند ہے۔ وہ فارسی بولتے ہیں اور میں انگریزی۔ ان کی ہندی میری طرح تھوڑی ٹوٹی پھوٹی ہے۔ کرشنا نے بتایا کہ وہ آٹھ مہینے ویڈیو کالز پر بات کرتے رہے۔ انہوں نے زندگی کے موضوعات پر بات کی اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانا۔ جب وہ آخر کار گوا میں ملے تو دو ہفتے ساتھ گزارے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہم دو ہفتے بعد الوداع کہہ رہے تھے تو ہمیں معلوم تھا کہ شاید دوبارہ نہ ملیں۔ تو ایئرپورٹ پر ہم دونوں رونے لگے۔ وہ دہلی اپنے دوست کے پاس گئے اور میں ممبئی گئی۔ پھر انہوں نے کہا کہ وہ واپس نہیں جا سکتے تو میں ان سے ملنے دہلی گئی۔ تین ہفتے دہلی میں گزارنے کے بعد ہمارا رشتہ مزید مضبوط ہوا۔ پھر میں نے ان سے براہ راست پوچھا کہ ’کیا تم ممبئی آنا چاہتے ہو؟ تم میرے ساتھ رہ سکتے ہو‘، اور ہم فوراً ساتھ رہنے لگے۔
اگرچہ کرشنا نے اپنے بوائے فرینڈ کا نام نہیں لیا لیکن یہ واضح ہے کہ وہ عبدال عظیم بادکشی ہیں کیونکہ وہ اکثر انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں۔













