لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے نتائج پر پیدا ہونے والے تنازع نے شدت اختیار کرلی جس کے دوران وکلا کے دو گروپوں میں ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔
آزاد گروپ کے سربراہ احسن لون اور ان کے حامیوں نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد کیانی ہال میں جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران دونوں گروپوں کے رہنما اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، جہاں ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 سالہ محبت شادی کے محض 2 ماہ بعد کیسے موت کے گھاٹ اترگئی؟
صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب چند وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وکلا نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کیا۔ اسی دوران ایک خاتون وکیل اور ایک سینئر وکیل رہنما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر موقع پر موجود ایک مرد وکیل نے خاتون وکیل کو تھپڑ مارے۔
اس وکیل کی بدمعاشی ملاحظہ ھو۔ pic.twitter.com/Ut9FZtGk5m
— صحرانورد (@Aadiiroy2) March 2, 2026
اس دوران سینئر وکلا منع کرتے رہے کہ بس کردیں، مزید لڑائی نہ کریں۔ بعد ازاں سینئر وکلا کی مزاحمت سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔













