آپریشن غضب للحق جاری: 435 افغان طالبان ہلاک، 188 چیک پوسٹیں تباہ، 31 پر قبضہ

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا افغان طالبان رجیم کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن غضب للحق جاری ہے، اور اب تک مختلف کارروائیوں میں 435 افغان طالبان ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ630سے زیادہ زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی میں توسیع، طالبان کا خلوص ایک ہفتے میں واضح ہوجائے گا، ماہرین

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کو بھاری جانی و عسکری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کارروائیوں میں 435 جنگجو ہلاک جبکہ 630 سے زائد زخمی ہوئے۔

عطاتارڑ کے مطابق آپریشن کے دوران 188 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 31 پوسٹس پر قبضہ کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں میں 188 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں 51 مقامات پر کی جانے والی فضائی کارروائیاں مؤثر ثابت ہوئیں اور آپریشن کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت افغانستان کے پیچھے چھپ کر پاکستان پر حملہ آور، ہمیں ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہوگا، خواجہ آصف

واضح رہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں عسکری کارروائیاں کی تھیں، جس کے جواب میں پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کا اعلان کیا۔

پاکستان نے افغانستان پر واضح کیا ہے کہ اسے کالعدم ٹی ٹی پی یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: عام انتخابات کے سرکاری نتائج جاری، بلندر شاہ کی پارٹی دوتہائی اکثریت سے 2 سیٹیں پیچھے

آپریشن غضب للحق: پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ٹھکانے تباہ

بنگابندھو امن مارچ کے دوران گرفتار ڈھاکہ یونیورسٹی کے استاد کی ضمانت مسترد

معروف حریت پسند کشمیری رہنما شبیر شاہ ضمانت پر رہا

بنگلہ دیش پارلیمنٹ: صدر کے خطاب پر اپوزیشن کا واک آؤٹ، وزیرِ داخلہ نے تضاد قرار دیدیا

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت