پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے یران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے کہاکہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت ایران کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے، کیونکہ اس نوعیت کا نقصان جذباتی، سیاسی اور قومی سطح پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔
My heartfelt condolences to the government and the people of Iran on the martyrdom of the Supreme Leader, His Eminence Ayatollah Ali Khamenei.
This is a significant moment in the history of Iran as such a loss carries deep emotional, political, and national implications. During…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) March 2, 2026
انہوں نے کہاکہ سوگ کے اس موقع پر وہ ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور تمام سوگواران سے ہمدردی کرتے ہیں۔
انہوں نے خطے میں استحکام، امن اور باہمی احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں اقوام کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ایرانی قوم کو اس عظیم اور ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا کرنے کے لیے حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی عطا کرے۔












