بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو حال ہی میں لندن میں اپنے بیٹے اکائے کے ساتھ چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔ جسے ایک مداح نے کیمرے میں محفوظ کر لیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اکائے کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا گیا۔ والد اور بیٹے کی جوڑی نے ساتھ سے گزرنے والے لوگوں سے مسکرا کر بات کی اور اپنے منزل کی جانب بڑھ گئے۔ تاہم ویڈیو میں اکائے کا چہرہ نہیں دکھایا گیا۔
Virat Kohli with Akaay at London Streets 🥰❤️ pic.twitter.com/plGfX6PHWt
— Virat Kohli Fan Club (@Trend_VKohli) March 3, 2026
مداحوں نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا ہے اور کوہلی اور ان کو بیٹے کو دعائیں دیتے نظر آئے، جبکہ کئی صارفین نے تعریف کی کہ ویڈیو بنانے والے نے بیٹے کا چہرہ چھپا کے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اس جوڑی کے دو بچے ہیں بیٹے کا نام اکائے کوہلی جبکہ بیٹی کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔













