معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود رمضان ٹرانسمیشن کے ایک وائرل کلپ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
کلپ میں ایک کالر نے میزبان سے کہا کہ خارش کی وجہ سے شادی نہیں ہو رہی کیونکہ جب بھی رشتہ دیکھنے آتا ہے وہ بے اختیار کھجانے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے رشتہ نہیں طے پا رہا۔ اس پر جویریہ سعود مسلسل ہنستی رہیں جس پر کئی صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
خارش کی وجہ سے شادی نہیں ہو رہی جب بھی میرا رشتہ آتا ہے کوئی دیکھنے آتا ہے تو میں کھجانے لگتا ہوں تو اس وجہ سے میرا رشتہ نہیں ہو پاتا ! کالر
آپ کو کہاں خارش ہے ؟
تم بس علاج بتاؤ پورے بدن پر خارش ہے 👏
ماشاءاللہ یہ رمضان ٹرانسمشن ہے ۔۔ pic.twitter.com/n24pHMI1Oj— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) March 3, 2026
حسن علی نے کہا کہ یہ سب کیا دیکھنا پڑ رہا ہے؟
یہ سب کچھ کیا دیکھنا پڑ رہا ہے https://t.co/sXzBBcDAeO
— Hassan Ali (@HassanAliShkh) March 3, 2026
ایک صارف کا کہنا تھا کہ حد تو یہ ہے کہ لوگ صحت کے سنجیدہ مسئلے بھی رمضان ٹرانسمیشن میں لا کر پوچھ رہے ہیں۔ اگر خارش یا کوئی میڈیکل مسئلہ ہے تو سیدھا ڈاکٹر کے پاس جائیں رمضان شو میں کیا تشخیص ہو گی؟ ان کا کہنا تھا کہ ٹی آر پی کے لیے جان بوجھ کر ایسے سوال آن ایئر کروائے جاتے ہیں۔
مجھے تو یہ کالر پٹواری لگ رہا ہے حد تو یہ ہے کہ لوگ صحت کے سنجیدہ مسئلے بھی رمضان ٹرانسمیشن میں لا کر پوچھ رہے ہیں بھائ ! اگر خارش یا کوئی میڈیکل مسئلہ ہے تو سیدھا ڈاکٹر کے پاس جائیں رمضان شو میں لیڈیز کیا تشخیص کریں گی؟
سچ کہوں تو لگتا ہے TRP کے لیے جان بوجھ کر ایسے سوال آن ایئر… pic.twitter.com/60nFynCkkf— ¢σƒƒ33 (@cof33grl) March 3, 2026
زاہدہ راؤ لکھتی ہیں کہ رمضان ٹرانسمیشن کا مقصد اب خارش کا علاج بتانا ہی رہ گیا ہے۔
رمضان ٹرانسمیشن کا مقصداب خارش کا علاج بتانا ہی رہ گیا ہے ۔۔۔ pic.twitter.com/LkOF14YdDq
— Zahida Rao (@zahidarao123) March 3, 2026
سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا رمضان ٹرانسمیشنز میں اب یہی رویہ معمول بن گیا ہے؟ اور کیا محض وائرل ہونے یا تنازع پیدا کرنے کے لیے یہ رویہ اپنایا جا رہا ہے؟ کئی صارفین نے تجویز دی کہ عوام کو ایسی رمضان ٹرانسمیشنز کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تاکہ پروگرامز میں اخلاقیات اور سنجیدگی کو برقرار رکھا جا سکے۔













