بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جیا خان خوبرو اور بہترین اداکارہ تھیں، مرنے سے پہلے انہوں نے عامر خان کی فلم گجنی‘ میں بھی کام کیا تھا جس کے بعد یہ افواہیں پھیلنے لگیں کہ جیا خان عامر خان کی سوتیلی بہن ہے۔’
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’گجنی‘ فلم کی ریلیز کے دوران یہ افواہیں ہر جگہ گردش کرنے لگی تھیں کہ جیا خان مشہور اداکار عامر خان کی سوتیلی بہن ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ افواہیں بھی مسلسل سامنے آتی رہیں کہ عامر خان کے والد طاہر حسین کے جیا خان کی والدہ رابعہ امین کے ساتھ خفیہ تعلقات تھے۔
تاہم طاہر حسین نے خاموشی توڑتے ہوئے میڈیا پر چلنے والی ایسی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیا خان کی والدہ رابعہ امین میری بہت اچھی دوست ہیں، جہاں تک میرے علم میں ہے ان کی شادی امریکا میں مقیم کسی پاکستانی شخص کے ساتھ ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا رابعہ امین کے ساتھ صرف دوستی کا تعلق رہا، میری ان سے شادی نہیں ہوئی اور نہ ہی جیا میری بیٹی ہے۔
مزید پڑھیں
اس سے قبل متعدد بار جیا خان نے بھی میڈیا کے سامنے اس الزام کو مسترد کیا تھا، مرنے سے پہلے بھی انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ایک بے ہودہ اور جھوٹی افواہ ہے۔ سچ یہ ہے کہ میں اپنے والد کے بارے میں اتنا نہیں جانتی اور نہ ہی کبھی اپنی ماں سے اس بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں صرف یہ جانتی ہوں کہ میری ماں نے کسی امریکی شہری سے شادی کی تھی جو امریکا ہی میں مقیم تھا۔