ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کی کمی

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کی کمی اور گھریلو سلنڈر میں 438 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جمعرات یکم جون کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو ڈومیسٹک سیلنڈر کی نئی قیمت 2321.67 روپے ہو گی۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت 196 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 438 روپے سستا ہوگیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ مہینے کے لیے دو مئی کو جاری کردہ اوگرا کے نوٹیفیکیشن میں ایل پی جی کے ڈومیسٹک سیلنڈر کی قیمت 2759 روپے مقرر کی گئی تھی۔

اوگرا کے نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق جون کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی پروڈویسر پرائس 1499 روپے فی ڈومیسٹک سیلنڈر ہے جب کہ کنزیومر پرائس 2321 روپے ہے۔

ہر ڈومیسٹک سیلنڈر پر پیٹرولیم لیوی، جنرل سییلز ٹیکس اور دیگر ڈیوٹیز و اخراجات شامل کر کے صارفین کے لیے تقریبا ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوتا ہے۔

اوگرا نے یکم جون 2023 سے نافذل العمل قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کی ہے، اگر پروڈیوسرز، مارکیٹنگ کمپنیاں یا ڈسٹری بیوٹرز چاہیں تو اس سے کم قیمت پر ایل پی جی فروخت کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی