پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ سیریز 11 سے 15 مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی اور تینوں میچز ڈھاکا کے تاریخی شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ، 3 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول
قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت بدستور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔
اسکواڈ میں 6 ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو اب تک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو نہیں کر سکے۔
🚨 Announcing Pakistan's 15-member squad for ODI series vs Bangladesh 🇵🇰
The three matches will be played from 11 to 15 March at Shere Bangla National Cricket Stadium 🏏🏟️
More details ➡️ https://t.co/ez4Z8bQNR6#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/dazGURF4UQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 4, 2026
ان نئے چہروں میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شمیل حسین شامل ہیں۔
عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شمیل حسین حال ہی میں پاکستان شاہینز کی جانب سے ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز میں شرکت کر چکے ہیں، جہاں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا
15 رکنی اسکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمیل حسین شامل ہیں۔
ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ سیریز میں متوازن کارکردگی پیش کی جا سکے۔
مزید پڑھیں: افغانستان کیخلاف کلین سوئپ، پاکستان ون ڈے کرکٹ میں عالمی نمبر ون بن گیا
سیریز کے شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 8 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو پریکٹس سیشن ہوگا۔
پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
تینوں مقابلے ایک ہی میدان میں ہونے کے باعث ٹیموں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا بھرپور موقع ملے گا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔













