پی ڈی ایم کے پاس ملک کو بہتری کی طرف لانے کا کوئی راستہ نہیں: چوہدری سرور

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ق کے سینئرراہنما اور سابق گورنر پنجاب چودہدری سرور نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، ’پی ڈی ایم‘ اور عمران خان کے پاس ملک کو بہتری کی طرف لانے کا کوئی راستہ ہے نا کوئی اور ملک کی صورت حال بہتر کر سکتا ہے۔

 چوہدری سرور نے پشاور کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق عائشہ گلالئی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جولوگ 75 سالوں سے ملک پر قابض ہیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ملک کی معیشت تباہ ہوچکی، دو وقت کی روٹی کے لوگوں کے پاس پیسے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس( پی ڈی ایم) توشہ خانہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) چور چور کہنے پرہی حکومت کرتی رہی۔ ساڑھے 3 سالوں میں عمران خان نے حکومت کی لیکن اس میں بھی ملک میں کچھ بہترنہیں ہوا۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران پر تنقید کرتے ہوئے کا کہ ’حکومت میں رہتے ہوئےعمران خان کو سمجھاتا رہا لیکن میری کوئی بات نہ سنی گئی۔ عمران خان یہی کہتے رہے کہ ’مودی‘ اور ’طالبان‘ سے بات کرنے کو تیار ہوں لیکن چوروں سے کوئی بات نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان ڈیموکریٹک الائنس(پی ڈی ایم) کیسے ریاست بچانے آیا؟ ’پی ڈی ایم‘ کے پاس کوئی بہترراستہ نہیں۔پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی عوام پر بجلی بن کر گرے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں