مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے فضائی ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے اور گزشتہ 5 دنوں میں 8 ممالک کی منسوخ پروازیں 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی اور لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
پاکستان سے چھٹے روز بھی مشرق وسطیٰ کے لیے 145 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ شہر وار تفصیل کے مطابق کراچی سے 35، لاہور سے 29، ملتان سے 12، اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12، فیصل آباد سے 6 اور کوئٹہ سے 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
دبئی، ابوظہبی اور شارجہ ایئرپورٹس سے ہنگامی انخلاء کے لیے 167 پروازیں آپریٹ کی گئیں، تاہم ریاض اور دمام پر حملوں کے اثرات کی وجہ سے 145 پروازیں منسوخ اور 222 میں تاخیر ہوئی۔ بدھ کو دمام سے 57 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 46 میں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں کویت، بحرین اور دوحہ سے گزشتہ 5 دنوں میں کوئی پرواز نہیں چلائی جا سکی جبکہ دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور کویت سے مجموعی طور پر 14,733 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:روس کی سرکاری ایئر لائن نے سائبر حملے کے بعد درجنوں پروازیں منسوخ کر دیں
ایران کی 240، عراق کی 215، بیروت کی 58، حیفہ کی 25 اور تل ابیب کی 380 پروازیں بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔ یہ صورتحال فضائی سفر کو شدید متاثر کر رہی ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔














