امریکا میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے معاملے پر سینیٹ کی سماعت کے دوران احتجاج کرنے والے سابق میرین اہلکار کو زبردستی کمرہ اجلاس سے باہر نکال دیا گیا جس کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برائن میکگینس جو آئندہ انتخابات میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست کے امیدوار ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ میکگینس نے نعرہ لگایا ’کوئی بھی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا‘ جس پر متعدد سکیورٹی اہلکار انہیں زبردستی کمرے سے باہر لے گئے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ سینیٹر ٹم شیہی جو خود امریکی فوج کے سابق اہلکار ہیں کیپیٹل پولیس کی مدد کرتے ہوئے برائن میکگینس کو باہر نکالنے میں شامل تھے۔ اس دوران میکگینس کے بازو میں چوٹ آئی اور وہ زخمی ہو گئے، اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹر نے مرین کا ہاتھ توڑ دیا۔
رپورٹس کے مطابق میکگینس کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر پولیس افسران پر حملہ، گرفتاری کی مزاحمت اور غیر قانونی مظاہرے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔













