فضائی حدود جزوی طور پر کھلنے کے بعد امارات ایئرلائنز کا محدود پروازوں کا اعلان

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث فضائی حدود جزوی طور پر کھلنے کے بعد ’Emirates‘ نے عارضی طور پر محدود پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تصدیق شدہ بکنگ کے بغیر ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایمریٹس نے 65 نئے بوئنگ طیارے خریدنے کا آرڈر دے دیا، کتنے ارب ڈالر کی ڈیل ہوئی؟

ایئرلائن کے مطابق فضائی حدود کی محدود بحالی کے بعد اگلے اعلان تک کم شیڈول کے تحت پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ ان پروازوں کی بکنگ کھول دی گئی ہے جبکہ پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

امارات ایئرلائنز نے واضح کیا کہ دبئی کے راستے سفر کرنے والے مسافروں کو صرف اسی صورت سفر کی اجازت ہوگی جب ان کی اگلی کنیکٹنگ پرواز بھی فعال ہو۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنی پرواز کی تازہ صورتحال ویب سائٹ یا ای میل کے ذریعے ضرور چیک کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں پاور بینک ساتھ رکھنے کی پابندی کیوں لگائی؟

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور اسی کے مطابق پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اور سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے اور وہ مسافروں کے تعاون اور صبر پر ان کی شکر گزار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، بحرین میں بھارتی ٹیلی کام انجینئر گرفتار

گلوکارہ ریحانہ کے گھر پر گولیاں چلانے والی خاتون گرفتار، حملے کے پیچھے وجہ کیا؟

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی

بیت الخلا سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد، چیٹ جی پی ٹی سے خودکشی کے خوفناک طریقے پوچھنے کا انکشاف

تربت میں گرین پیپلز بس سروس کا آغاز، شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟