بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 3 میچوں پر مشتمل یہ سیریز 11 مارچ سے ڈھاکا میں شروع ہوگی۔
سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 13 اور 15 مارچ کو شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش اسکواڈ
اسکواڈ کی قیادت مہدی حسن میراز کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سومیا سرکار، سیف حسن، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، لٹن کمار داس، عفیف حسین، مہید الاسلام بھویان، رشاد حسین، تنویر اسلام، مستفیض الرحمٰن، تسکین احمد، شرف الاسلام اور ناہید رانا شامل ہیں۔
🏏 Squad Announced for ODI Series Against Pakistan
The Bangladesh Cricket Board has announced the squad for the upcoming ODI series against the Pakistan national cricket team in Dhaka.
The three-match series begins on 11 March, with the remaining matches scheduled for 13 March… pic.twitter.com/AJ5WUcfGG9
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) March 5, 2026
پاکستان اسکواڈ
15 رکنی اسکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین شامل ہیں۔
ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ سیریز میں متوازن کارکردگی پیش کی جا سکے۔
🏏 Squad Announced for ODI Series Against Pakistan
The Bangladesh Cricket Board has announced the squad for the upcoming ODI series against the Pakistan national cricket team in Dhaka.
The three-match series begins on 11 March, with the remaining matches scheduled for 13 March… pic.twitter.com/AJ5WUcfGG9
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) March 5, 2026
ون ڈے سیریز کا شیڈول
سیریز کے شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 8 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو پریکٹس سیشن ہوگا۔ پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

تینوں مقابلے ایک ہی میدان تاریخی شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے ، اس لیے ٹیموں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا بھرپور موقع ملے گا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔