سعودی عرب کی قومی ایئرلائن سعودیہ نے دبئی کے لیے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئرلائن کے مطابق ہفتہ سے دبئی کے لیے محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے اہم تیل کے ذخیرے پر ڈرون اور میزائل حملے ناکام، فضائی دفاع نے تمام اہداف تباہ کر دیے
ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ریاض اور جدہ سے دبئی کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں چلائی جائیں گی۔
بیان کے مطابق فی الحال پروازیں محدود شیڈول کے تحت چلیں گی تاہم صورتحال بہتر ہونے پر مزید پروازیں بتدریج بحال کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ایران سے کشیدگی کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث سعودیہ نے گزشتہ ہفتے کئی بین الاقوامی روٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔
مزید پڑھیں: سفارت کاری صرف معاہدوں تک محدود نہ رہے: پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کا نیا باب
ایئرلائن کے مطابق دیگر روٹس کی بحالی کا فیصلہ بھی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔














