سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت پاک افغان سرحدی علاقے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: آپریشن ’غضب للحق‘: افغان طالبان کو بھاری نقصان، پاکستان کی فضائی کارروائیاں جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔ کارروائی کے دوران دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
🚨🚨 آپریشن غضب للحق
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں جاری، پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان میں پاک افواج کی فضائی کارروائی، افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں، سیکیورٹی ذرائع@AfghanTimes7 @KulAalam #Afghanistan pic.twitter.com/IuzaX9IjNQ— Media Talk (@mediatalk922) March 7, 2026
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے باعث دشمن اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گیا جبکہ متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری نقصانات اور پسپائی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: آپریشن ’غضب للحق‘ سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری، طالبان کا مزید کتنا نقصان ہوا؟
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’غضب للحق‘ تاحال جاری ہے اور اپنے تمام اہداف حاصل ہونے تک جاری رکھا جائے گا۔












