نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 3 جون کو شروع ہو گی

جمعرات 1 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں چھٹی ’نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ‘3 جون کو گوجرانوالہ میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 22 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیدار نواب فرقان خان نے بتایا ہے کہ فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ3 جون بروز ہفتہ سے گوجرانوالہ میں شروع ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس سمیت ملک بھر سے 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز کا اجلاس 2 جون کو ہو گا جس میں ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے ڈراز کا اعلان اور کھیل کے حوالے سے قوانین کے بارے میں ٹیموں کو آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید یتایا کہ چیمپئن شپ 4 جون تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں اول آنے والے کو 10ہزار روپے، دوئم کو ساڑھے 7 ہزار روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو 5 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ