بنگلہ دیش کے علاقے کھاغراچھری میں یونائیٹڈ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (UPDF) کے رکن اپن ٹری پورا المعروف سنگرام کو نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کر دیا۔ واقعہ بورکونا علاقے میں پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص تنظیمی کام کے لیے جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں: اسلامی اقدام بنگلہ دیش کے وفد کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت
یونائیٹڈ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ نے سنتو لارما گروپ پر الزام لگایا، جبکہ انہوں نے تردید کی اور دعویٰ کیا کہ یہ مسلح گروہوں کے تصادم کا واقعہ تھا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں ایندھن کی کمی کے خوف نے ’پینک خریداری‘ کی صورتحال پیدا کر دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹاگانگ ہل ٹریکٹس میں مسلح گروہوں کے درمیان تشدد میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔













