والد کو پھانسی دینے سے بچی یتیم ہوجائے گی، بیوی اور بیٹی کے قاتل کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بیوی اور بیٹی کے قتل کے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد امین کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ والد کو پھانسی دینا عدلیہ کی سرپرستی میں بچوں کو یتیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریاست کو کسی بچے کی مکمل بے بسی اور ایک خاندان کی تباہی کا سبب نہیں بننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: شک کا فائدہ ملزم کو، سپریم کورٹ نے باپ کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی

سپریم کورٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت بچوں کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ جب مقتول کا براہِ راست وارث ہی مجرم ہو تو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 306 کے تحت قصاص نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم محمد امین اپنی 15 سالہ بیٹی کا واحد زندہ سہارا ہے، تاہم جرم کی سنگینی اور بربریت کے باعث عدالت نے ملزم کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 382-بی کے تحت سزا میں رعایت دینے سے انکار کر دیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق اپریل 2021 میں وہاڑی میں ملزم محمد امین کے خلاف اپنی اہلیہ اور ایک بیٹی کو خنجر کے وار سے قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعے سے ایک روز قبل ملزم کا اپنی اہلیہ اور بچوں سے زرعی زمین کی فروخت کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: دوہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت ضعیف العمری کی وجہ سے عمر قید میں تبدیل

مقدمے کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ پر 21 جبکہ بیٹی پر 8 وار کیے اور دوسری بیٹی کو زخمی کر دیا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت سنائی تھی جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے بھی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، بحرین میں بھارتی ٹیلی کام انجینئر گرفتار

گلوکارہ ریحانہ کے گھر پر گولیاں چلانے والی خاتون گرفتار، حملے کے پیچھے وجہ کیا؟

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی

بیت الخلا سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد، چیٹ جی پی ٹی سے خودکشی کے خوفناک طریقے پوچھنے کا انکشاف

تربت میں گرین پیپلز بس سروس کا آغاز، شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟