وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کروادی

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کروادی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے راولپنڈی، اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے واجبات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: وائس آف امریکا کی متنازع رپورٹ کا کوئی نوٹس لے گا؟

وفد میں یونین کے صدر آصف بشیر چودھری اور سابق صدور علی رضا علوی اور طارق ورک بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ عید سے قبل ہر حال میں تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چینلز کے واجبات کی منظوری دی جا چکی ہے اور آئندہ چند روز میں یہ معاملہ اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا مالکان نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ عید سے پہلے تمام واجبات ادا کیے جائیں گے اور حکومت اپنی کمٹمنٹ پر عمل کر رہی ہے تاکہ صحافیوں کو وقت پر فائدہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: ’وی نیوز ڈیجیٹل میڈیا میں ایک معتبر اضافہ ہے‘ سینیئر صحافیوں کے وی نیوز کی تیسری سالگرہ پر پیغامات

وفد کے ارکان نے وفاقی وزیر کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔ صدر آر آئی یو جے آصف بشیر چودھری نے کہا کہ عید سے پہلے ادائیگیاں ہو جائیں تو صحافی اپنے خاندانوں کے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں گے۔

انہوں نے بعض میڈیا ہاوسز کی جانب سے رمضان المبارک میں ابھی تک تنخواہیں اور واجبات نہ ادا کرنے پر بھی تشویش ظاہر کی اور بتایا کہ ان میڈیا ہاوسز کو آر آئی یو جے کی جانب سے خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ معاملے کو جلد خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت آزاد کشمیر کا وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدام کو اپنانے کا فیصلہ، اہم فیصلے

طب میں مصنوعی ذہانت کا انقلاب، کیا ٹیکنالوجی لاعلاج بیماریوں کا علاج ڈھونڈ لے گی؟

مشرق وسطیٰ کشیدگی: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مزید 3 جہازوں پر ڈرون سے حملہ

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

نادرا کا قومی شناختی نظام میں اصلاحات کا بڑا اقدام کیا ہے؟

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے