9 مئی فسادات: ایک اور پی ٹی آئی شر پسند کی شناخت ہو گئی

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کے فسادات میں ملوث ایک اور پی ٹی آئی شر پسند کی شناخت ہو گئی ہے۔ شر پسند سید محمد ناظم عباس کا سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانے میں کلیدی کردار رہا، ویڈیو بھی منظرِعام پر آ گئی۔

قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے مطابق شر پسند ناظم عباس پی پی -95 چنیوٹ سے پی ٹی آئی کا نمائندہ اور نثار کالونی لاہور کا رہنے والا ہے۔ ناظم عباس نے 9 مئی کو پُر تشدد مظاہروں میں بھرپور اور جارحانہ انداز میں جلاؤ گھیراؤ اور بلوہ کیا تھا۔

کہا گیا ہے کہ ناظم عباس نوجوانوں کو اشتعال دلوانے، توڑ پھوڑ اور سرکاری و عسکری املاک پر حملوں میں آگے آگے رہا۔ فوج مخالف نعرے بازی اور دیگر شرپسندوں کی سرپرستی کرکے انہیں مسلسل اشتعال دِلا رہا تھا۔

قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر تمام شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جنہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز سے 38 پاکستانیوں سمیت کئی غیرملکی بازیاب، وطن واپسی کی تیاریاں شروع

سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا

کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے پرانی ویڈیو وائرل، ’کیا یہ وہی ابوذر ہے جس کی گاڑی سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوئیں؟‘

محمد ظفر الحق حجازی 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟