سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی جس کے سربراہ سلمان اکرم راجا ہیں، یہ ن لیگ سے لفافے لیتی ہے۔
اعتزاز احسن تحریک انصاف کے وکیلوں کی طرح نون لیگ کی PayList پر نہیں ہیں، ان پر مکمل اعتماد کیا جا سکتا ہے، ورنہ تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی جس کا سربراہ سلمان راجہ بنا ہوا ہےنون لیگ سے لفافے لیتی ہے اور مکمل مل کر گیم کر رہی ہے!! شکر ہے عمران خان کی بہنوں نے کوئ اچھا فیصلہ کیا اور…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 11, 2026
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اعتزاز احسن تحریک انصاف کے وکیلوں کی طرح ن لیگ سے کچھ نہیں لیتے۔
فواد چوہدری نے کہاکہ سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی ن لیگ سے لفافے لیتی ہے اور مکمل مل کر گیم کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اعتزاز احسن کو کیسز دینا عمران خان کی بہنوں کا درست فیصلہ ہے، اللہ ان کی صحت ٹھیک رکھے وہ عمران خان کے لیے آسانیاں کرا لیں گے کیونکہ وہ بدنیت نہیں ہیں۔














